Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہرہ

ہانگ کانگ میں ملزمین کو حکومت چین کے حوالے کرنے کے بل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق چین کو ملزمان کی حوالگی کے نئے بل کے خلاف ہانگ کانگ کے وکٹوریہ پارک میں لاکھوں افراد نے دھرنا دیا جبکہ پندرہ سال میں یہ سب سے بڑا احتجاجی دھرنا ہے۔پولیس چیف نے مشتعل ہجوم کو قابو کرنے کے لیے دو ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا ہے تاہم لاکھوں مظاہرین کے لیے یہ تعداد نہایت کم ہے۔ مشتعل مظاہرین کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو آنسو گیس اور لاٹھیوں کا استعمال کرنا پڑا اس دوران کئی پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ، چین کے زیر انتظام ایک نیم خود مختارعلاقہ ہے تاہم گزشتہ چند برس سے یہاں چین کے خلاف مزاحمت کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹیگس