پورپی ٹرائیکا کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ
فرانس، جرمنی، برطانیہ نے اپنے مشترکہ بیان میں ایک بار پھر جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
ایران کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے امریکی جاسوس طیارے کی سرنگونی کے بارے میں ہونے والے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد تینوں ملکوں کے نمائندوں نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔
فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے جاری کردہ مشترکہ بیان سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کی پابندی اور جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ تینوں ممالک سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کے پابند ہیں۔
جرمنی، برطانیہ اور فرانس نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی کے بعد اس معاہدے کو باقی رکھنے کے لیے ایران کے مفادات پورے کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم ان ملکوں کے وعدے زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکے۔