ٹرمپ بزنس ڈیل کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کرنے کے درپے
امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں ذاتی فوائد حاصل کررہے ہیں۔
عرب امریکن کلچرل سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ ایک استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمبرگ ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے امریکی کانگریس میں خارجہ امور اور فنانس کمیٹی کے رکن وینستے غنزالز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دور اقتدار میں بزنس ڈیل کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کر رہے ہیں اور میری نظر میں امریکی سرحدوں پر دیوار کی تعمیر بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے باونڈریز موجود ہیں، اس لئے اس دیوار کی کوئی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دیوار دنیا بھر میں نفرت کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس کا موازنہ ہم یورپ سے کر سکتے ہیں، جہاں اس کو شدید نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، اس لئے میں ذاتی طور پراس دیوار کے بننے کا سخت مخالف ہوں۔ کانگریس میں اور کمیٹی میں اس کی بھر پور مخالفت کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی صدر ٹرمپ پر اس قسم کے الزامات لگ چکے ہیں۔