برطانیہ میں ایک بڑا سیکورٹی اسکینڈل
برطانیہ کے کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے مربوط انتہائی خفیہ دستاویزات لندن میں پائی گئی ہیں۔
برطانوی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ لندن کے شمال میں واقع پورٹن ڈاؤن سائنس پارک میں ہزاروں صفحات پر مشتمل برطانیہ کے کیمیائی اور بایو لوجیکل ہتھیاروں کی تنصیبات کی ٹاپ سیکرٹ دستاویزات پائی گئی ہیں-
ان دستاویزات میں جن میں انیس سو اسّی کے عشرے سے دو ہزارآٹھ کے برسوں سے متعلق برطانیہ کے کیمیائی اور بایو لوجیکل ہتھیاروں کی تنصیبات کے مرکز کا پورا ریکارڈ ہے، انتہائی حساس معلومات شامل ہیں-
ان دستاویزات میں ایسی معلومات ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ تنصیبات کے سیکورٹی افسران کن سیکورٹی آلات کا استعمال کرتے تھے- ان تنصیبات کے عہدیداروں اور کارکنوں کے پتے اور حتی اس مرکز کے کمپیوٹر کے پاس ورڈ وغیرہ بھی ان دستاویزات میں موجود ہیں-
برطانیہ کے فوجی عہدیداروں نے اس واقعے کو قومی سطح کا اسکینڈل اور بڑی رسوائی قرار دیا ہے۔