برطانیہ میں ایک نیا انفیکشن ، بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچ گئے
Oct ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
برطانیہ میں ایک نیا انفیکشن پھیلنے سے بڑی تعداد میں لوگ اسپتال پہنچ گئےہیں
سحرنیوز/دنیا: ابلاغیاتی ذرائع نے برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیا انفیکشن کینڈیڈو زائم کی ایک قسم مانا جارہا ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس انفیکشن سے متاثر ہونے والوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں داخل ہورہی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس جلد کی سطح میں انسانی جسم میں داخل ہوتا ہے اور خون کی روانی کو متاثر کرتا ہے اور کئی برس تک انسان کے جسم میں زندہ رہ سکتا ہے۔یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ وائرس جلد کے اوپر انجام پانے والے کسی بھی آپریشن، یا فنگس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں خطرناک شکل اختیار کرلیتا ہے۔ بعض تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ اس کے مریض کو چھونے سے بھی یہ انفیکشن جسم میں داخل ہوسکتا ہے۔