Jul ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کی مہاجرین مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

امریکی صدر ٹرمپ کی مہاجرین مخالف پالیسیوں کے خلاف سینکڑوں افراد نے واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

وائٹ ہاوس کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں معروف شخصیات، فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والوں اور سول سوسائٹی کے سرکردہ رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی، مہاجرین مخالف پالیسیوں کی مذمت میں نعرے بھی لگائے۔ مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ فیملی کے لوگ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے، میکسیکو کی سرحدوں پر بچوں کو والدین سے جدا نہ کیا جائے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ جن بچوں کو والدین سے جدا کیا گیا ہے انہیں فوری طور پر والدین کے سپرد کیا جائے۔
جمعے کے روز میکسیکو کی سرحد کے قریب اور امریکہ کے دیگر شہروں میں بھی ایسے مظاہرے کیے گئے تھے جن میں ہزاروں افراد شریک تھے۔
یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار کے روز تقریباً دو ہزار غیر رجسٹرڈ مہاجرین کو گرفتار کر کے ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔

ٹیگس