Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل نسل پرست اور سعودی عرب آمریت کا مکروہ چہرہ ہے، امریکی سینیٹر

سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاؤس سے سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 سینیئر امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے وائٹ ہاوس سے سعودی عرب اور اسرائیل کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
 سن دو ہزار بیس کے صدارتی انتخابات کے لیے حزب ڈیموکریٹ کے ایک نامزد امیدوار سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت، امریکہ کی پالیسی نہیں ہونا چاہیے۔
 پوڈ سیو امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے برنی سینڈرز نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو نسل پرست اور سعودی عرب کو انتہائی خبیث اور مکروہ قسم کی آمریت قرار دیا۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے نسل پرستانہ رجحانات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو مشرق وسطی کی تمام قوموں اور ملکوں کے ساتھ تعاون کی پالیسی اختیار کرنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور سعودی عرب کی غیر مشروط حمایت کی پالیسی پر اندرون امریکہ کڑی نکتہ چینی کی جا رہی ہے۔   

 

ٹیگس