Jul ۲۷, ۲۰۱۹ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • یورپی کمیشن کا برطانوی وزیراعظم کو انتباہ

یورپی کمیشن کے سربراہ نے بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات یا بغیر معاہدے کے علیحدگی کے متعلق نئے برطانوی وزیر اعظم کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

نئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے جان کلاڈ ینکر نے بریگزٹ معاہدے میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاہدہ ہی برطانیہ کی اس یونین سے علیحدگی کا واحد اور بہترین راستہ  ہے اور اس سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
جان کلاڈ ینکر نے مزید کہا کہ یورپی یونین، برطانیہ کے ساتھ مذاکرات اور لندن کے مسائل سننے کے لیے تیار ہے۔
اس سے قبل یورپی یونین کے چیف مذاکرات کار میشل بارنیہ نے بھی کہا تھا کہ بورس جانسن جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ ناممکن ہے۔
فرانس اور جمہوریہ آئرلینڈ نے بھی بریگزٹ معاہدے پر از سر نو مذاکرات کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کو سخت خبردار کیا ہے۔
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی بریگزٹ معاہدے پر دوبارہ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔

 

ٹیگس