آیت اللہ شیخ زکزکی کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت
نائیجیریا کی ایک عدالت نے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے
نائیجیریا کی ریاست کدونا کی اعلی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے بیرون ملک بھیجے جانے کی ضرورت ہے۔
اسلامی تحریک نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا ہے کہ نائیجیریا کی مذکورہ عدالت نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو علاج و معالجے کے لئے ہندوستان جانے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے دو ہزار پندرہ میں شہر زاریا میں شیخ زکزکی کی رہائشگاہ اور حسینیہ بقیت اللہ پر حملہ کر دیا تھا جس میں تقریبا ایک ہزار افراد شہید ہو گئے تھے۔جبکہ فوج نے اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا اور جب سے ہی وہ جیل کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔