Aug ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • علوی فاؤنڈیشن کی عمارت ضبط کرنے میں حکومت امریکہ کی ناکامی

امریکہ کی اپیل کورٹ نے اس عدالتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں حکومت امریکہ کو مینہٹن میں علوی فاؤنڈیشن کی عمارت ضبط کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

علوی فاؤنڈیش کی عمارت ضبط کئے جانے کے بارے میں جج کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران کورٹ نے اس سے قبل کے فیصلے میں پائی جانے والی خامیوں کے پیش نظر اس فیصلے کو مسترد کر دیا۔

جسٹس راجرڈ ویسلی کے نئے فیصلے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ علوی فاؤنڈیشن کی عمارت ضبط کئے جانے کے بارے میں جسٹس کیتھرین فارسٹ کا فیصلہ، نادرست تھا۔

امریکہ کی اپیل کورٹ کا فیصلہ امریکہ کی وزارت انصاف کے لئے ایک شکست بھی شمار ہوتا ہے جس نے تقریبا ایک ارب ڈالر مالیت کی چھتّیس منزلہ اس عمارت کی فروخت کے بارے میں امید باندھ رکھی تھی۔

ٹیگس