Aug ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 88 ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں اٹھاسی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنسیلوانیا، کیلیفورنیا، فلوریڈا اور شمالی کیرولائنا سمیت مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچہتر واقعات ریکارڈ کیے گئے۔

اس مرکز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے مذکورہ واقعات میں کم سے کم چھبیس افراد ہلاک اور باسٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں ہرسال ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ جبکہ اسلحہ ساز کمپنیوں کی حامی لابی کی مخالفت کے باعث ہتھیاروں کے کنٹرول کا کوئی قانون وضع نہ ہو سکا۔

 

ٹیگس