ایران اور چین ، امریکا سے سمجھوتہ چاہتے ہیں، ٹرمپ کا دعوی
Aug ۱۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ایران اور چین امریکہ کے ساتھ سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔
نیو ہمپشائر کے سب سے بڑے شہر مانچسٹر میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ایران اور چین امریکہ سے سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چین کا معاملہ آسان ہے البتہ انتہا ئی مشکل بھی نہیں، کیونکہ وہ ہمارے ساتھ سمجھوتے کے خواہاں ہیں۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایران بھی سمھجوتہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ پابندیاں اس کے لیے اچھی نہیں اور وہ بہت پریشان ہے۔
ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔امریکہ سے مذاکرات کے لیے ایران کے رجحان کے بارے میں ٹرمپ نے یہ دعوی ایسے وقت میں کیا ہے جب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے رجحان کی کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی۔ادھر سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہفتے کے دوران اٹھہتر غلط دعوے کیے ہیں جن میں سے بہت سے دعوے ایران کے بارے میں تھے۔