Aug ۱۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ایف 35 جنگی طیاروں میں تکنیکی مشکلات

امریکہ کے ایف پینتیس جنگی طیاروں میں پرواز کے دوران آپریشن کے تجربے میں تکنیکی مسائل کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

مریکن  کنزرویٹو  ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ اہم تجرباتی پرواز کے دوران فلائٹ کو جاری رکھنے میں میں ایف پینتیس جنگی طیاروں میں مشکل پیدا ہو جاتی ہے جس کی بنا پر اس جنگی طیارے کی پروڈکشن کو روکا جاسکتا ہے  اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا میں کی جانے والی آزمائشی پرواز کے مکمل مشن کے دوران اس جنگی طیارے میں آمادگی کی صلاحیت کا صرف گیارہ فیصد مشاہدہ کیا گیا ہے جبکہ امریکی وزارت جنگ کے آزمائشی مشن کے سربراہ مائیکل گیلمور کا کہنا ہے کہ یہ آمادگی اسّی فیصد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ جنگی آزمائش کا مرحلہ مکمل کامیابی کے ساتھ انجام پا سکے۔امریکن کنزرویٹو ویب سائٹ کے مطابق امریکی بحریہ، فضائیہ اور میرین فوج میں امریکہ کے ایف پینتیس جنگی طیاروں میں مکمل مشن کی انجام دہی کی صلاحیت صرف ستّائیس فیصد ہے۔اس ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ایف پینتیس جنگی طیاروں میں کوئی قابل فخر چیز نہیں پائی جاتی جبکہ یہ مہنگا ترین جنگی طیارہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس