Aug ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • فلپائن میں 188000 سے زائد افراد کو ڈینگی 807 کی موت

فلپائن میں اس سال پہلے آٹھ ماہ میں 188000 سے زائد افراد جان لیوا بیماری ڈینگی میں مبتلا ہیں اور اس سے اب تک یہاں 807 افراد کی موت ہوئی ہے ۔

فلپائن کے محکمہ صحت (ڈی او ایچ) کی ڈینگی نگرانی رپورٹ کے مطابق اس سال یکم جنوری سے تین اگست کے درمیان ڈینگی کے کل 188562 معاملات سامنے آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں ۔ گزشتہ سال ڈینگی کے 93149 معاملات سامنے آئے تھے ۔اس جان لیوا بیماری کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2018 میں ڈینگی سے 497 افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ اس سال تین اگست تک ڈینگی سے 807 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ڈینگی کے معاملات میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے ۔

 

ٹیگس