Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکا کو روسی صدر کا انتباہ

روس کے صدر پوتن نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا دنیا کے کسی بھی خطے میں میزائل نصب کرے گا تو ماسکو بھی ویسا ہی جوابی اقدام کرے گا۔

روسی صدر ولادیمیرپوتن نے ہلسنکی میں فنلینڈ کے صدر سائولی نینیستو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکا کے جدید میزائلی تجربے کے ردعمل میں کہا کہ ماسکو اپنی مکمل سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ایسا ہی اقدام کرے گا -
روسی صدر نے ایک بار پھر آئی این ایف معاہدے کے بارے میں ماسکو کے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے امریکا کی علیحدگی کا، مستقبل میں منفی نتیجہ برآمد ہوگا -
 
ولادیمیرپوتن نے روس میں مخالفین کے مظاہروں کو کچلے جانے کے بارے میں مغربی ملکوں کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے فرانس میں گذشتہ چالیس ہفتے سے جاری مظاہروں کی جانب بالواسطہ اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو میں مظاہرے دنیا اور خاص طور پر یورپ میں کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہیں -
فنلینڈ کے صدر نے بھی اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق مذاکرات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ یورپی کونسل میں روس کی دوبارہ شمولیت کی ہم قدر کرتے ہیں۔

ٹیگس