امریکی میزائل تجربہ خطرناک ہے: شمالی کوریا
Aug ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے امریکی میزائلی تجربے کو خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔
شمالی کوریا نے امریکی میزائل تجربے کو خطرناک اور غیرمعمولی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خطےمیں سرد جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔
ترجمان شمالی کورین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ امریکا کےعسکری اقدامات خطرناک اور غیرمعمولی ہیں۔ اس سے جزیرہ نما کوریا اور خطےمیں نئی سرد جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا تمام معاملات کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کا موقف تبدیل نہیں ہوا تاہم عسکری خطرات کے ساتھ مذاکرات فائدہ مند ثابت نہیں ہوں گے۔
امریکا نے پیر کو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والےکروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر روس اور چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔