Aug ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۳ Asia/Tehran
  • یورپی یونین کا تنازعہ کشمیر کے سیاسی حل پر زور

یورپی یونین نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشمیر کے تنازعے کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یورپی یونین کے امور خارجہ کی ترجمان مایا کوسیانچچ نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو جانبہ سیاسی حل کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین تنازعہ کشمیر کے حوالے سے سفارت کاری کے میدان میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

حکومت ہندوستان نے پانچ اگست کو اپنے زیر انتظام کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس پر کشمیری عوام اور پاکستان کی جانب سے شدید اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔

حکومت پاکستان نے جموں کشمیر میں میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر کی بابت خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی مداخلت کرنا چاہتی ہے۔

ٹیگس