Aug ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ کا دشمنانہ اقدام جاری

امریکہ کی وزارت خزانہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آدریان دریا آئل ٹینکر اور اس کے کیپٹن پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

امریکہ کی وزارت خزانہ نے سنیچر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آدریان دریا ایرانی آئل ٹینکر کو ایگزیکٹیو حکمنامے کے مطابق ضبط شدہ اثاثہ قرار دیا جاتا ہے۔ 

امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں آیا ہے کہ جو بھی آدریان دریا کی مدد کرے گا اسے سزا دی جائے گی-

ایرانی آئل ٹینکر آدریان دریا ون جسے پہلے گریس ون کہا جاتا تھا اٹھارہ اگست کو جبل الطارق میں پینتالیس دن روکے جانے کے بعد بین الاقوامی سمندر کی جانب روانہ ہوا تھا-

ایرانی آئل ٹینکر گریس ون کو جس پر اس وقت ایرانی پرچم نصب ہے اور اس کا نام گریس ون سے تبدیل کر کے آدریان دریا رکھ دیا گیا ہے، چار جولائی کو آبنائے جبل الطارق میں روک لیا گیا تھا- جبل الطارق کے ہائی کورٹ نے پندرہ اگست کو امریکی درخواست اور دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اسے آزاد کرنے کا فیصلہ صادر کیا تھا- حکومت اسپین نے جس کا لندن سے جبل الطارق کی ملکیت پر اختلاف ہے، ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ لندن نے امریکی مطالبے پر ایرانی آئیل ٹینکر کو روکا تھا۔

آدریان دریا آئل ٹینکر کو آزاد کرنے کا فیصلہ سیاسی اور صحافتی حلقوں میں امریکہ اور برطانیہ کی ایک بڑی شکست شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس