Sep ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹرمپ اور جان بولٹن میں اختلافات کی وجہ

امریکی صدر ٹرمپ اور جان بولٹن میں اختلافات کی وجہ سامنے آگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ وینزوئلا کے بارے میں ان کا  مؤقف جان بولٹن کے مؤقف سے بالکل مختلف تھا تاہم انہوں نے یہ نہیں کہا کہ وہ وینزویلا میں حکومت گرانے کے حامی تھے یا جان بولٹن ۔

ٹرمپ نے کہا کہ میرا نظریہ وینزوئلا اور کیوبا کے بارے میں جان بولٹن کے نظریہ سے کہیں زیادہ مضبوط تھا اور جان بولٹن میرا راستہ روکتا تھا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ سے شدید اختلافات کے بعد امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا۔

ٹیگس