قدیم تہذیبوں کی اہمیت پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے نیویارک میں قدیمی تہذیبوں کے فورم کے اجلاس میں ثقافتی تنوع کو رواج دینے اور خود سرانہ اقدامات کی روک تھام کے لئے عالمی سطح پر کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے
وزیرخارجہ ڈاکٹر جواد ظریف نے اجلاس سے اپنے خطاب میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ قدم تہذیبیں انسانی معاشروں کے تنوع اور رنگا رنگی کی علامت ہیں کہا کہ دنیا میں نسلی اور قومیتی تنوع خود بخود ایک خاص تہذیب و ثقافت کے تسلط و بالادستی کی نفی کرتا ہے ۔ ایرانی وزیرخارجہ نے قدیم تہذیبوں کے موضوع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خودسرانہ اقدامات اور ثقافتی و تہذیبی برتری پسندی کا تصور اقوام عالم کی سلامتی اور امن کے لئے خطرہ ہے - انہوں نے اجلاس میں موجود شرکا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم قدیم تہذیبوں کے وارثوں کے طور پر اس بات پر فخر کرسکتے ہیں کہ انسانیت کا احترام ہمارے معاشروں میں پوری طرح سے رچا بسا ہوا ہے