Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • برطانوی آئیل ٹینکر ایران سے آزاد سمندری حدود کے لئے روانہ

برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپیرو ، جنوبی ایران کی بندرگاہ، بندر عباس سے روانہ ہوگیا ۔

بندرعباس سے ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا ایمپیرو، جمعے کی صبح بندرعباس سے روانہ ہوکر ایرانی حدودسے نکل گیا۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے آئل ٹینکر اسٹینا ایممپیرو کو ، ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے محکمہ شپنگ اینڈ پورٹ کے کہنے پر سپاہ پاسداران نے انیس جولائی کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔ برطانیہ کے اس آئل ٹینکر کو اس لئے پکڑا گیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں ایک ماہیگیری کی لانچ کو ٹکر مارکے جہاز رانی کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، اپنا جی پی آر سسٹم آف کرکے بھاگ نکلنے کی کوشش کی تھی ۔

اس برطانوی آئل ٹینکر کے عملے کے افراد کو چار ستمبر کو ہی انسان دوستانہ اقدام کے تحت آزاد کردیا گیا تھا ۔

انیس سو بیاسی کے جہازرانی کے کنوینشن کے مطابق اگر کوئی فوجی یا غیر فوجی بحری جہاز جہازرانی کے بین الاقوامی قوانین کی پابندی نہ کرے تو اس موقع پر موجود فوجی بحری جہاز بین الاقوامی قوانین کے نفاذ کے لئے اس کو اپنی تحویل میں لے سکتا ہے ۔

ٹیگس