امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اٹھاون ہلاک اور زخمی
امریکہ میں مسلح کارروائیوں کے دوران اٹھاون افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں
فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور تینتالیس زخمی ہوگئے ہیں ۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات مریلینڈ ، نیویارک ، اوہایو، اورگن ،کنزاس ، ٹنسی ، ایلی نوائے اور ورجینیا میں پیش آئے۔
رپورٹ کے مطابق مجموعی طور گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران امریکہ بھر میں فائرنگ کے ایک سو سترہ واقعات پیش آئے جن کے نتیجے میں چالیس افراد ہلاک اور اٹھانوے زخمی ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق اکیس ستمبر سے اٹھائیس ستمبر تک امریکہ کے مختلف شہروں میں فائرنگ کے ایک سو پچھتر واقعات پیش آئے جن میں تین سو اٹھارہ افراد ہلاک اور چھے سو دو افراد زخمی ہوگئے۔ سن دوہزار انیس کے آغاز سے اب تک امریکہ میں فائرنگ کے اکتالیس ہزار نو سو واقعات پیش آئے جن میں گیارہ ہزار ایک سو نو افراد ہلاک اور بائیس ہزار نو سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔