لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند کے مابین فائرنگ 2 ہلاک
Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے مابین لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر فائرنگ ہوئی جس سے 2افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہندوستانی فوج نے ایل او سی نکیال اور رکھ چکری سیکٹرز پر فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس سے60 سالہ خاتون سلامت بی بی اور 13 سالہ ذیشان جاں بحق ہوگئے جب کہ دو خواتین سمیت تین شہری زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ہندوستان کی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر گولی باری کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔