Oct ۲۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکا کو شمالی کوریا کا سخت انتباہ

شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ پیونگ یانگ کے خلاف واشنگٹن کی پابندیوں کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے

شمالی کوریا کی مسلح افواج کے نائب وز؛یر کیم ہیونگ ریونگ نے پیر کو کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کو چاہئے کہ وہ کشیدگی پیدا کرنے والی مخاصمانہ پالیسیوں کے بجائے جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو حل کرنے کے لئے نئے حل کو تلاش کریں - انہوں نے کہا کہ پیونگ یانگ نے جزیرہ نمائے کوریا میں پائیدار امن کے قیام کے لئے بہت زیادہ کوششیں کی ہیں لیکن امریکا ہمیشہ اس علاقے میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کرتا ہے - امریکی صدر ٹرمپ نے ابھی حال ہی میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب مذاکرات کے ذریعے دونوں فریقوں کے مسائل حل نہیں ہوجاتے -

ٹیگس