Oct ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۴ Asia/Tehran
  • روسی فوجی کی فائرنگ سے 8 فوجی اہلکار ہلاک

سائبیریا میں روسی فوج کے سپاہی نے اپنے ہی ساتھیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا کی سرحد کے نزدیک چھاؤنی میں روسی فوج کے اہلکار نے ذہنی دباؤ اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک کردیا جب کہ دو شدید زخمی ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آور اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 

ٹیگس