Oct ۲۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • داعش کا نیا سرغنہ صدام کا قریبی دوست

سابق عراقی آرمی آفیسر اور صدام کے قریبی دوست عبداللہ قرداش کو دہشتگرگرد گروہ داعش کا نیا سرغنہ بنادیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق عراقی صدرڈکٹیٹر صدام حسین کے آرمی آفیسراور قریبی دوست عبداللہ قرداش کو ابو بکر البغدادی کی جگہ داعش کا نیا سرغنہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے بعد دہشتگرد گروہ کے نئے سرغنےکا اعلان کر دیا گیا، برطانوی میڈیا کے مطابق عراق کے سابق صدر صدام حسین کے آرمی آفیسرعبداللہ قرداش کو داعش کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عبداللہ قرداش کے ہاتھ ہزاروں افراد کے قتل سے سرخ ہیں اور وہ ہزاروں مظلوم عراقی عوام کا قاتل ہے جس نے صدام کے کہنے پر خون کی ہولی کھیلی ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بے کار ہونے والے مہرے ابوبکر البغدادی  کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

داعش سرغنہ ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت دس ملین ڈالر مقرر کی گئی تھی۔

ٹیگس