امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ
نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کا طریقہ کار طے کر لیاگیا ہے۔
امریکا ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔ ایوان نمائندگان میں ووٹنگ اسی ہفتے کرائی جائے گی
ووٹنگ مواخذے کی کارروائی سے متعلق صدر کے حقوق کا تعین کرے گی، دیکھا جائے گا وائٹ ہاؤس تعاون سے انکار کر سکتا ہے یا نہیں۔ دوسری جانب ٹرمپ اوران کے حامیوں نے کارروائی کو غیر قانونی قراردیاہے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پورے ایوان کے ووٹ نہ دینے پر تحقیقات غیر قانونی ہو جائیں گی، ری پبلکن ارکان کا کہنا تھا بند کمروں میں ہونےوالی تحقیقات میں شفافیت کافقدان ہے۔
وائٹ ہاؤس نےدعوی کیا ہے کہ ڈیموکریٹس مواخذے کی غیر قانونی کارروائی میں مصروف ہیں، وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے مواخذے کیلئے دستاویزات دینے سے پہلے ہی انکار کر چکا ہے۔