Oct ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور کرفیو کا نفاذ ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے ترجمان روپرٹ کلویلی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کو ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش ہے، وادی میں انسانی حقوق معطل ہیں اور شہریوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ترجمان روپرٹ کلویلی نے مزید کہا کہ ہندوستانی حکومت کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کر کے معمولات زندگی کو فی الفور بحال کرے اور بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

روپرٹ کلویلی کا کہنا تھا کہ ہندوستان نے وادی بھر میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کر رکھا ہے، اظہار رائے اور مذہبی آزادی پر قدغن لگائی گئی ہے، مواصلاتی نظام منقطع ہے اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہیں اور سیاسی رہنماؤں کو بلا جواز حراست میں رکھا ہوا ہے۔

مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں وکشمیرکو خصوصی موقف دینے والے آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کومنسوخ کئے جانے اور ریاست کو منقسم کرکے 2 یونین ٹریٹریزمیں تبدیل کرنے کےبعد کشمیر کے حالات خراب ہو گئے اور وہاں کرفیو نافذ ہے اور تمام تعلیمی ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں۔

ٹیگس