Nov ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • فرانس میں اسلاموفوبیا کے خلاف مظاہرے

پیرس میں ہونے والے مظاہرے میں 13 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

فرانس میں مقیم مسلم کمیونٹی نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے ملک بھر میں اسلاموفوبیا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئےکہا کہ ہم نے مل کر زندگی گزارنی ہے ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا ہو گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کا دہشت گردی سے کوئی تعلق اور لینا دینا نہیں، ہم ان کی کارروائیوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

فرانس کے مارساہئی تلوز اور لیون سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی مظاہرے کیے گئے، بعض مقامی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی احتجاجی مظاہروں کی حمایت کی۔

ٹیگس