Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۲:۲۷ Asia/Tehran

بولیویا میں سابق صدر مورالس کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق بولیویا کے مختلف شہروں میں مظاہرین نے خود ساختہ صدر جینن انیز کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔  مظاہروں میں شامل افراد سابق صدر مورالس کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

واضح رہے کہ سابق صدرمورالس نے 20 اکتوبر کو صدارتی انتخابات میں پہلے مرحلے میں کامیابی حاصل کی لیکن ان کے نزدیکی حریف کارلوس میسا نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا اور اس کے بعد امریکہ کے اشارے پر مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد بولیویا کی مسلح افواج  کی مداخلت پر مورالس نے اپنے عہدے سے استعفا دیدیا اور میکسیکو کے لئے روانہ ہو گئے اور وہاں انہوں نے پناہ لی ۔ اس کے بعد حزب اختلاف کی لیڈرانیز نے خود کو ملک کے عبوری صدر کا اعلان کیا تھا ۔

 

ٹیگس