Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۷ Asia/Tehran
  • گوگل اور فیس بک پر صارفین کی جاسوسی کا الزام

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گوگل اور فیس بک پر صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں نگرانی کر کے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرتی ہیں پھر ان معلومات کو اشتہاری اور کاروباری اداروں کے ہاتھوں فروخت کرتی ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے یورپی یونین سے فیس بک اور گوگل کی بے لگام طاقت کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گوگل، فیس بک سمیت سوشل میڈیا کی کمپنیوں اور انٹرنیٹ کی ویب سائٹس کی طرف سے فراہم کردہ سروسز کی اہمیت کے باوجود لوگوں کو انہیں استعمال کرنے کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

 

ٹیگس