Nov ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو پر فرد جرم عائد

صیہونی وزیراعظم پرمالی بد عنوانی، کرپشن اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

قدس کے غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو پر مالی بد عنوانی، کرپشن، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے سے متعلق فرد جرم عائد کر دی گئی۔

نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے دولت مند تاجروں سے رشوت لے کر انہیں فائدے پہنچائے اور بڑے اخبار سے خفیہ معاہدہ کر کے اپنے حوالے سے مثبت رپورٹنگ کرائی جبکہ اخبار مالک کو پیشکش کی کہ وہ ایسے قوانین کی حمایت کریں گے جس سے اخبار کے حریف کمزور پڑ جائیں۔ اس مقدمے میں اخبار کے پبلشر پر بھی فردجرم عائد ہو چکی ہے ۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور اس کی بیوی پر کرپشن، دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی کے کئی الزامات ہیں۔

ٹیگس