برطانیہ میں یونیورسٹی اساتذہ اور کارکنوں کی آٹھ روزہ ہڑتال کا آغاز
Nov ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
برطانیہ میں یونیورسٹیوں کے ہزاروں اساتذہ اور کارکنوں نے ہڑتال کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کام چھوڑ ہڑتال کرنے والے برطانوی اساتذہ اور کارکن اپنے تنخواہوں، مراعات اور پینشن میں اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اس آٹھ روہ ہڑتال میں مختلف یونیورسٹیوں کے تقریبا چالیس ہزار اساتذہ اور یونیورسٹی انتظامیہ کے کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔
ہڑتال کی وجہ سے برطانیہ کی ساٹھ یونیورسٹیوں میں بشمول آکسفورڈ، کیمبرج، مانچسٹر اور ایڈن بورو میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔
روزنامہ گارڈین کے مطابق حکومت برطانیہ نے گزشتہ ماہ بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے گیارہ ارب دو سوملین پونڈ کا قرضہ حاصل کیا ہے۔حکومتی آخراجات میں اضافے اور ٹیکسوں سے حاصلہ آمدنی میں کمی کو برطانیہ کے بجٹ خسارے کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔