Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • مالٹا کے وزیراعظم بدعنوانی  پرمستعفی

مالٹا کے وزیراعظم 18جنوری کو عہدہ چھوڑیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں مالٹا حکومت کی بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کے بعد قتل ہونے والی خاتون صحافی  ڈیفنی وانا گیلیزیا کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیے جانے پر وزیر اعظم کے چیف آف اسٹاف مستعفی ہو گئے تھے جس کے بعد اب مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکیٹ نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 18جنوری کو عہدہ چھوڑیں گے۔

یاد رہے خاتون تحقیقاتی صحافی ڈافنی کارئوانا گالیزیا 2017ء میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہوئی تھیں جس پر ان کے قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیر سیاحت کونرڈ میزی نے استعفی دے دیا تھا۔

ٹیگس