Dec ۰۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ سے چون ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ تازہ واقعات میں کم سے کم چون افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے والے امریکی مرکز گن وائنلینس آرکائیو کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے پچپن واقعات ریکارڈ کئے گئے۔
گن وائیلینس آرکائیو کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ان قائرنگ کے ان واقعات میں کم سے کم اکیس افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہوئے ہیں۔
فائرنگ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں لوئیزیانا، ٹیکساس، فلوریڈا اور واشنگٹن کے کولمبیا نامی علاقے میں ہوئیں۔
امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات کا نشانہ بن کر ہلاک ہوجاتے ہیں۔ امریکہ میں اسلحہ رکھنے کی آزادی ہے اور طاقتور اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے کوئی بھی حکومت گن کنٹرول قوانین وضع کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

ٹیگس