Dec ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے مواخذے کی رپورٹ پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے شائع ہونے والی مواخذے کی تحقیقاتی رپورٹ کو ایک جھوٹی رپورٹ قرار دیا ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان اسٹیفنی گرشیم نے ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی کی جانب سے امریکی صدر کے مواخذے کی تحقیقات کی رپورٹ شائع ہونے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان تحقیقات کو جھوٹ اور یکطرفہ قرار دیا ہے۔

گریشیم نے کہا کہ یک طرفہ جھوٹے عمل کے اختتام پر ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی اور ڈیموکریٹس کے سربراہ ایڈم شیف ، صدر ٹرمپ کے مواخذے کی غلطی کا کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکے۔امریکی ایوان نمائندگان کی انٹیلیجنس کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے سے متعلق تحقیقات کی تین سو صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کی اور ان پر الزامات عائد کئے ہیں۔

اس رپورٹ میں ٹرمپ پرالزام لگایا گیا ہے کہ انھوں نے اپنے انتخابی حریف جوبائیڈن کے خلاف تحقیق کے لئے یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی پر دباؤ ڈالنے کے لئے منصب صدارت کی طاقت سے ناجائز فائدہ اٹھایا ہے ۔

درحقیقت اس رپورٹ کی بنیاد پر ہی ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے گا۔

ٹیگس