ہانگ کانگ میں 8 لاکھ شہری سڑکوں پر
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۸:۰۰ Asia/Tehran
ہانگ کانگ میں اپنے مطالبات منوانے کے لئے آٹھ لاکھ شہری پھر سڑکوں پر نکل آئے۔
ہانگ کانگ میں مظاہرین نے ایک بار پھر پاور شو کا مظاہرہ کیا۔ مارچ میں شامل شہریوں نے اپنے پانچ مطالبات کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مظاہرین کے مطالبوں کی فہرست میں مکمل جمہوریت کا قیام شامل ہے جس کے تحت خود مختار علاقے کے حکمران براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونگے۔
احتجاج کے خلاف طاقت کے بے جا استعمال کی آزادانہ تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام بھی عوامی مطالبات میں شامل ہے۔ جون سے اب تک نو سو سے زائد مظاہرے ہوچکے ہیں جن میں بیشتر پرتشدد رہے۔