Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • 2019 کا تیسرا اور آخری سورج گرہن

سورج گرہن کے وقت دو رکعت نماز آیات ’’کسوف‘‘ پڑھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

دنیا کے مختلف حصوں سمیت اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اور ہندوستان میں رواں سال کے آخری سورج گرہن کا آغاز ہو گیا ہے جسے رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے۔

سورج کو جب گرہن لگے گا تویہ مکمل طور پر چاند کی وجہ سے ڈھک چکا ہوگا اور گرہن کی وجہ سے صرف سورج کے کنارے ہی نظر آئیں گے۔

سورج کا 80 فیصد سے زائد حصہ تاریکی میں ڈوبنے کے باعث دن میں اندھیرا چھا جائے گا، ایران ، پاکستان اور ہندوستان کے بہت سےعلاقوں میں مکمل سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔

سورج گرہن تین طرح کے ہوتے ہیں پہلی قسم میں مکمل سورج گرہن ہوتا ہے جب چاند ،سورج اور زمین ایک لائن پر آجاتے ہیں اور مکمل سورج گرہن ہوتا ہے۔

دوسرا جزوی ہوتا ہے جس میں ایک حصہ نظر نہیں آتا جبکہ تیسری قسم میں جب چاند کا ظاہری قطر سورج کی نسبت چھوٹا ہوتا ہے جو سورج کی روشنی کو روکتا ہے اور سورج درمیان میں سے تاریک ہو جاتا ہے جبکہ اوپری حصہ رنگ کی طرح روشن رہتا ہے جسے اینولر سورج گرہن کہا جاتا ہے۔

سورج گرہن کے وقت دو رکعت نماز آیات ’’کسوف‘‘  پڑھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران سورج کو براہ راست نہ دیکھیں اس سے ان کی بینائی متاثر ہو سکتی ہے۔

ٹیگس