Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • میکسیکو میں فائرنگ، چھے ہلاک

لاتینی امریکہ کے ملک میکسیکو کے شہر اوریانگاتو میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم سے کم چھے افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ریاست گوآناخوآتو کے شہر اوریانگاتو کے مرکزی علاقے میں واقع ایک پیٹرول اسٹشن پر فائرنگ کی اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

حملے کے بعد شہر میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔

حکومت میکسیکو کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبہ گوآناخوآتو میں رواں سال کے دوران قتل و غارتگری کے سب سے زیاد واقعات پیش آئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق یکم دسمبر دوہزار اٹھارہ سے تیس نومبر دوہزار اٹھارہ کے عرصے میں میکسیکو میں چونتیس ہزار پانچ سو انہتر افراد مارے گئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ آندرے مانو‏‏عیل لوپز اوبرادور کی جانب سے ملک میں تشدد کے خاتمے اور منظم جرائم کی روک تھام کی غرض سے کیے جانے والے اقدامات موثر واقع نہیں ہوسکے ہیں۔

ٹیگس