Jan ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • آسٹریلیا کے جنگلات میں اکتوبر سے لگی آگ میں 12 ہلاک

آسٹریلیا کے جنگلات میں سو مقامات پر لگی آگ خوفناک صورتحال اختیار کر گئی ہے جس سے مزید چار افراد ہلاک ہو گئے، اب تک مرنے والوں کی تعداد 12 ہو چکی ہے۔

آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ گرم موسم کی وجہ سے شدت اختیار کر گئی، حکام نے دو روز سے لاپتہ چار افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی، اکتوبر سے لگی جنگلات کی آگ میں ہلاکتوں کی تعداد بارہ ہو گئی، آگ سے سیکڑوں گھر، گاڑیاں اور ایک کروڑ ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاکستر ہو چکا ہے، آگ بجھانے کیلئے فائر فائٹرز کی بڑی تعداد مصروف عمل ہے جنہیں ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی مدد بھی حاصل ہے تاہم تاحال کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

حکام کے مطابق ملحقہ علاقوں میں مواصلاتی رابطے بھی منقطع ہو گئے ہیں، حکومت نے صورتحال مزید تباہ کن ہونے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے اردگرد کے علاقے خالی کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

واضح رہے ان دنوں آسٹریلیا کا بڑا علاقہ شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

ٹیگس