Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • لا پرواہ اور سرکش صدر، امریکا کو غیر ضروری جنگ کے دہانے پر لے آئے: امریکی کانگریس

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں شہادت پر امریکی صدر ٹرمپ پر خود امریکی کڑی نکتہ چینی کر رہے ہیں۔

امریکا میں ڈیموکریٹس کے صدارتی امیدواروں نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی پر فضائی حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا یہ اقدام امریکا کو مشرق وسطیٰ کی ایک جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔

جبکہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد ڈیمو کریٹ رکن کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طالب نے ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔ الہان عمر کا کہنا ہے کہ کانگریس سے اجازت لیے بغیر ممکنہ طور پر ایک اور جنگ چھیڑ دی گئی۔ جبکہ رشیدہ کا کہنا ہے کہ لا پرواہ سرکش صدر امریکا کو غیر ضروری جنگ کے دہانے پر لے آئے۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی القدس بریگیڈ کے ممتاز کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابو مہدی المہندس جمعہ کی رات بغداد میں امریکہ  کی دہشت گردانہ کارروائی میں شہید ہوئے تھے۔

 

ٹیگس