Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۱ Asia/Tehran
  •   امریکہ کے خلاف ایران کے جوابی اقدام کا بل منظور

ایران کی پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے موقع پر مردہ باد امریکہ اور انتقام انتقام کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے نمائندوں نے آج عام اجلاس کے دوران امریکہ کے خلاف ایران کے جوابی اقدام کے بل کی متفقہ طور پر منظوری دی۔

ایران کی پارلیمنٹ میں بل کی منظوری کے موقع پر مردہ باد امریکہ، انتقام انتقام اورنہ ذلت قبول نہ سازش قبول کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کے تمام حکام اس سے وابستہ افراد، ادارے، کمپنیاں اور وہ عناصرجو جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت میں ملوث تھے دہشتگرد ہیں۔ علی لاریجانی نے امریکی صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فیصلے کے خطرناک نتائج کیلئے تیار رہو۔

ایران کی پارلیمنٹ نے 21 جنوری سے 19 مارچ تک یعنی 2 مہینے کیلئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کیلئے جس پرعلاقے میں استقامتی محاذ کی ذمہ داری ہے دو سو(200) ملین ملین یورو کی منظوری بھی دی۔

واضح رہے کہ جمعہ کی رات عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ کے قریب پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈرابومهدی المهندس اور ان کے دیگر ساتھی شہید ہوگئے۔

ٹیگس