جرمنی کا عراق سے باہر نکلنے کا فیصلہ
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
عراق میں امریکہ کے کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات کے بعد حکومت جرمنی نے اپنے کچھ فوجی عراق سے باہر نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔
جرمنی کے وزیر دفاع آنگرٹ کرامپ کارن پاور اور جرمنی کے وزیرخارجہ ہایکو ماس نے عراقی پارلیمنٹ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ بغداد اور تاجی کی چھاؤنیوں میں تعینات جرمن فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔ جرمنی کے وزیردفاع اور وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عراقی فوجیوں کی ٹریننگ جاری رہنے کے بارے میں عراقی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق جرمنی، اپنے فوجیوں کا کچھ حصہ عراق سے کویت اور اردن میں تعینات کرنا چاہتا ہے۔ جرمنی کے ستائیس فوجی شمالی بغداد سے تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع تاجی چھاؤنی اور نوے فوجی عراقی کردستان میں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔