Jan ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۶ Asia/Tehran
  • انتخابی جلسے میں امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے

امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مختلف ممالک کے دوروں کے دوران زبردست نعرے بازی ہوتی رہے تاہم اس بار امریکہ میں بھی صدر ٹرمپ کے خلاف نعرے لگ گئے۔

نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات کے لئے منعقد ہونے والے جلسے میں ٹرمپ کی موجودگی میں ایک امریکی شخص نے امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ان کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کر لیا۔

نومبر 2020 میں ہونے والے امریکی انتخابات میں صدر ٹرمپ کے مدمقابل امیدوار کے چناو کے لئے 6 ڈیموکریٹ امیدواروں کے درمیان مباحثہ ہوا جس میں ٹرمپ کا مواخذہ بھی زیر بحث آیا۔ امریکی ریاست لوا Lowa کی ایک یونیورسٹی میں ہونے والے اس مباحثے میں 6 امیدواروں کے درمیان خوب گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ سابق نائب صدر جو بائیڈن واضح طور پر باقی امیدواروں کے مقابلے میں سبقت حاصل کرتے ہوئے نظر آئے۔

ماہرین کے مطابق اگر وہ انتخابی مقابلے کی ابتدائی دوڑ میں اپنے گھوڑے سے نہیں گرتے تو ان کو ہرانا مشکل ہوگا۔ ریاست وسکونسن میں صدر ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ برنی سینڈرز کی بات پر اعتبار نہیں کرتے۔

ٹیگس