Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۳ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کو یو این چارٹرکے مطابق حل کرنے پر چین کی تاکید

چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

گینگ شوانگ کا مزید کہنا تھا کہ یو این سلامتی کونسل کے ارکان کو ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کو سلامتی کونسل ممبران کی درخواست پر عمل کرنا چاہیے۔

ٹیگس