روس نے کی شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی دائمی رکنیت کی حمایت
Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
روسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی دائمی رکنیت کی حمایت کرتا ہے۔
آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق روسی وزیرخارجہ سرگئی لاؤروف نے نئی دہلی میں کہا ہے کہ روس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے بیشتر ممالک اس تنظیم میں ایران کی دائمی رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔
رواں سال شانگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی روس کو دی گئی ہے اور جون میں ماسکو کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا۔
شنگھائی تعاون تنظیم کی بنیاد پندرہ جون دوہزار ایک میں چین قزاقستان، قرقیزستان، روس، تاجیکستان اور ازبکستان کے ہاتھوں شنگھائی میں رکھی گئی جس کے بعد ہندوستان اور پاکستان بھی اس تنظیم میں شامل ہو گئے۔اس وقت ایران، افغانستان، مغولستان اور بلاروس شنگھائی تعاون تنظیم میں نگراں رکن ممالک کی حیثیت سےموجود ہیں۔