Jan ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • جنرل سلیمانی کا قتل امریکہ کی کھلی دہشتگردی: وینزویلا

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام میں ایران کی مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور جنرل سلیمانی کی بیش بہا خدمات کی قدردانی کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے وزیر خارجہ «خورخه آرئاسا» (Jorge ARREAZA ) نے منگل کے روز اپنے ملک کے سفارتخانے میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ایرانی مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور جنرل سلیمانی کی بیش بہا خدمات اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کرنے کی قدردانی کی ۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے ایران کے خلاف امریکی اقدامات اور پابندیوں کی بھی مذمت کی۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام میں ایران کی مسلح افواج، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور جنرل سلیمانی کی بیش بہا خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے جنرل سلیمانی کو شہید کر کے سنگین غداری کی ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ آئندہ مہینوں کے دوران، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مشترکہ کمیشن کا انعقاد ہوگا جس سے توانائی، غذائی صنعت، ادویات، اور طبی ساز و سامان کے شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

ٹیگس