Jan ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک ریاض سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کریں، یورپی انسانی حقوق کمشنر

یورپی پارلیمان میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ میری ارینا نے یورپی ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہ کریں۔

الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یورپی پارلیمان میں انسانی حقوق کمیشن کی سربراہ میری ارینا نے سعودی حکومت کے ذریعے ایمیزون کمپنی کے مالک جف بزوس کا موبائل فون ہیک کرلئے جانے کا انکشاف ہونے کے بعد یورپی یونین کے رکن ملکوں کے سربراہوں سے کہا ہے کہ وہ نومبرمہینے میں ریاض میں ہونے والے گروپ بیس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیں - انہوں نے ایمیزون کمپنی کے مالک کے موبائل فون کو ہیک کرنے کے سعودی حکام کے اقدامات کو انتہائی تشویشناک بتایا -

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے بدھ بائیس جنوری کو اعلان کیا کہ انہیں جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق ایمیزون کمپنی کے مالک جف بزوس کا موبائل سعودی ولیعہد بن سلمان کے اکاؤنٹ سے ہیک کرلیا گیا تھا - ایمیزون کمپنی کی سیکورٹی ٹیم نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ سعودی حکام نے جف بزوس کے موبائل کا ڈیٹا چرالیا ہے اور ان کا موبائل ہیک کرلیا تھا۔

ٹیگس