ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے 44 غلط دعوے کئے: سی این این
Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۰۱:۰۰ Asia/Tehran
امریکی ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف گزشتہ ہفتے 44 غلط دعوے کئے۔ اس ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں امریکی صدر کے 29 غلط دعوے کو پیش کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے ہفتہ وار غلط دعوی اوسطا کم ہوا ہے۔
سی این این نے اپنی رپورٹ میں جو سنیچر کے روز شائع ہوئی ہے، کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صرف گزشتہ ہفتے کے دوران 44 غلط دعوے کئے ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سویڈن کے شہر داووس میں اپنے دو روزہ دورے کے دوران پریس کانفرنسوں اور انٹرویو میں 30 غلط دعوے پیش کئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یوکرین کے بارے میں 16 غلط دعوے، اپنے مواخذے کے بارے میں 13 غلط دعوے اور اقتصاد کے بارے میں 9 غلط دعوے کئے تھے۔