Feb ۰۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • چین کا بڑا بیان، امریکا کورونا وائرس کے بارے میں خوف کی فضا پیدا کر رہا ہے

چین نے کہا ہے کہ امریکا، کورونا وائرس کے بارے میں خوف کا ماحول بنا رہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے مسائل کے مد نظر امریکا مدد کے بجائے ایسے اقدامات کر رہا ہے جس سے خوف کا ماحول پیدا ہو رہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جن ینگ نے کہا کہ امریکا پہلا ملک ہے جس نے اپنی سفارتی ٹیم کو چین سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے اور چین سے سفر کرنے والوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان سب اقدامات سے خوف مزید بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ دنیا کے ممالک ایسے فیصلے کریں گے جو مناسب اور سائنس پر مبنی ہوں گے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 360 ہوگئی ہے۔

ٹیگس